بلوچستان

بلوچستان: سیکورٹی فورسز کے ساتھ مسلح مقابلے میں چار مبینہ عسکریت پسند ہلاک

صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز سے مسلح مقابلے میں 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے

ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کور (ایف سی) اہلکاروں نے گلستان کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایک سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ آپریشن کے دوران کچھ افراد نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، ایف سی کی جوابی کارروائی میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مشتبہ افراد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button