بلوچستان
بلوچستا ن میں جامعات کی سکیورٹی کےلئے فورس کے قیام کا فیصلہ

پشاور (ٹی این این) باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کے بلوچستان حکومت نے بھی جامعات کی سکیورٹی کےلئے فور س قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلوچستان کے سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی کے مطابق کیمپس فورس صوبہ کی تمام جامعات کےلئے بنائی جارہی ہے جس میں سکیورٹی اداروں کے چار سو سے زائد ریٹارڈ ملازمین کو بھرتی کیا جائےگا۔
انہوںنے کہا کہ اساتذہ کو اسلحہ چلانے کی ٹریننگ نہیں دینگے کیونکہ استاد کا کام تعلیم دینا ہے۔
اپوزیشن اراکین کا اس حوالے سے کہناہے کہ بلوچستان حکومت یہ فورس یونیورسٹیوں کی سکیورٹی کےلئے بنائی ہے لیکن سکولوں کےلئے سکیورٹی کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔