بلوچستان
بلوچستان میں مخلوط نظام تعلیم کا نوٹیفکیشن جاری

پشاور (ٹی این این) بلوچستان کے سرکاری پرائمری سکولوں میں مخلوط نظام تعلیم کی اجازت دیدی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اب بلوچستان میں لڑکوں کے سرکاری پرائمری سکولوں میں لڑکیاں داخلہ لے سکتی ہیں ۔
مخلوط نظام تعلیم کی اجازت کا مقصد خواتین کی شرح تعلیم کوبہتر بنانا ہے۔ سرکاری عداد و شمار کے مطابق اس وقت بلوچستان میں چھ لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جن میں اکثریت بچیوں کی ہے۔