جرائمعوام کی آواز

ہنگو: خوارجیوں کے خلاف آپریشن، ڈی پی او سمیت متعدد زخمی، 5 دہشت گرد ہلاک

ہنگو کے علاقے دوآبہ اور سرحدی علاقے شناوڑی میں پولیس اور ٹل سکاوٹس نے خوارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی ڈی پی او خالد خان کی سربراہی میں کی گئی، جس دوران علاقے زرگیری اور دیگر مقامات کو کلیئر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران ڈی پی او خالد خان اور ایس ایچ او دوآبہ نبی خان زخمی ہو گئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پر کوہاٹ سی ایم ایچ منتقل کیا گیا، جبکہ بعد ازاں ڈی پی او کو حالت تشویشناک ہونے پر پشاور منتقل کر دیا گیا۔

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے مطابق ڈی پی او خالد خان کو تین گولیاں لگیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔ ضرورت پڑنے پر مزید علاج کے لیے پشاور ریفر کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ آئی جی کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تاحال جاری ہیں اور خطے میں امن و امان کی بحالی کے لیے سیکیورٹی ادارے پرعزم ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button