فاٹا انضمام

کیا خیبر پختونخوا میں آج بارش ہوگی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم مرطوب اور ابرآلود رہے گا جبکہ کئی بالائی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد اور بٹگرام میں بارش متوقع ہے، جبکہ شانگلہ، ہری پور، کوہستان، تورغر اور مانسہرہ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز بالاکوٹ اور ایبٹ آباد میں بارش ریکارڈ کی گئی، جہاں کاکول میں 14 ملی میٹر اور بالاکوٹ میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت مالم جبہ میں 13 اور کالام میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button