خیبر پختونخواعوام کی آواز
کوہستان: 40 ارب کرپشن اسکینڈل، 8 ملزمان گرفتار

قومی احتساب بیورو (نیب) نے کوہستان میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے اسکینڈل پر کارروائی کرتے ہوئے 8 اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں دو سرکاری افسر، دو بینکر اور چار ٹھیکیدار شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملزمان پر جعلی چیک، منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے سرکاری فنڈز میں خرد برد کا الزام ہے۔ دستاویزات کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر اس اسکینڈل کا مرکزی کردار قرار پایا ہے۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اے جی آفس اور بینک اہلکاروں کی ملی بھگت سے فنڈز کا غیر قانونی استعمال کیا گیا، جبکہ جعلی بلنگ اور فرضی تعمیراتی کمپنیوں کے ذریعے اربوں روپے کی ہیرا پھیری کی گئی۔
یاد رہے کہ کوہستان میں مبینہ طور پر ترقیاتی بجٹ کے بغیر جعلی کنسٹرکشن کمپنیوں اور ہزاروں چیکس کے ذریعے بھاری رقوم خوردبرد کی گئیں تھی۔