جرائمعوام کی آوازقبائلی اضلاع

ضلع کرم: دو قبائل کے مابین فائرنگ کا تبادلہ تیسرے روز بھی جاری،مزید پانچ افراد جاں بحق

ضلع کرم میں دو مختلف قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید پانچ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق، یہ جھڑپیں تین روز سے جاری ہیں اور اس دوران مجموعی طور پر دس افراد جان بحق جبکہ پچیس زخمی ہو چکے ہیں۔

علاقے میں بھاری اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس نے صورت حال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ فائرنگ کا یہ سلسلہ بوشہرہ قبائل اور احمد زئی قبائل کے درمیان اراضی پر تنازعہ کے باعث شروع ہوا اور اب دوسرے علاقوں تک پھیل چکا ہے۔

پولیس کے مطابق، جھڑپوں کی وجہ سے آمدورفت کے راستے بند ہو چکے ہیں، جس کے باعث پاراچنار شہر کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد راستہ بھی بند ہے، جس سے لاکھوں لوگ محصور ہو گئے ہیں۔

جلال بنگش، طوری بنگش قبائل کے راہنما نے اس صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار ادارے قیام امن کے لیے فوری اقدامات کریں ورنہ احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button