عوام کی آوازقومی

مہنگائی کا جن بے قابو، ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران آلو، پیاز، دہی، دال مسور، دال ماش، تازہ دودھ اور مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق، ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد کی معمولی کمی آئی ہے، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.41 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ انڈے کی فی درجن قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دال چنا کی قیمت میں بھی 3 روپے تک کا اضافہ ہوا۔ لہسن کی فی کلو قیمت میں 2 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔ آلو، پیاز، دہی، دال مسور، دال ماش، اور تازہ دودھ بھی مہنگے ہوئے ہیں۔

تاہم، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ ادارہ شماریات کے ہفتہ واربنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار کے مطابق، ایک ہفتے میں 24 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button