لائف سٹائل

خیبرپختونخوا میں بارش شروع، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

 

خیبرپختونخوا سمیت ملک کے بعض حصوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ بارش کے باعث صوبے میں بڑھتی ہوئی گرمی کو بریک لگ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں بارش کا سلسلہ 31 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا اور کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج سے 29 مارچ تک بلوچستان کے 16 اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کے روز سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آج سے 31 مارچ تک بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button