جرائم

ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ درابن پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 جوان جاں بحق

 

ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درابن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دہشت گردوں نے تھانے کے مین گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی۔ ذرائع کے مطابق حملہ صبح تقریبا 3 بجے کے قریب کیا گیا ہے جو ابھی تک جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ اور دھماکے سے 3 جوان جاں بحق اور 16 کے قریب زخمی ہیں۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز درابن تھانے کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔ ڈی آئی خان کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے کے قریب فائرنگ جاری ہے، جبکہ حملے کے نتیجے میں 16 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تحصیل درابن کی مکمل ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی خان میں ہی کلاچی کالج پر دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی فورسزکاایک جوان جاں بحق ہوگیا، دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button