جرائم
ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا پولیس کیمپ پر حملہ، ایک اہلکار شہید ہوگئے
ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے پولیس کیمپ پر جدید ہتھیار اور دستی بم سے حملہ کردیا جس میں ایک اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ شب دہشت گردوں نے ٹول پلازہ کے قریب پولیس کیمپ کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے جدید ترین ہتھیاروں سے حملہ کیا جبکہ حملے میں دستی بم بھی استعمال کیے گئے۔
پولیس کے مطابق حملے میں پولیس اہلکار کے شہید ہوگئے جن کی شناخت شیر عالم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ پولیس کیمپ میں 15 سے 20 پولیس اہلکار موجود تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جبکہ تھانوں سے مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔
علاوہ ازیں مسافروں کو یارک ٹول پلازہ کی طرف سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔