نوشہرہ میں قرآن پاک جلانے کا مبینہ واقعہ، عوام مشتعل
سید ندیم مشوانی
نوشہرہ تحصیل پبی کے علاقے چوکی درب میں قرآن پاک جلانے کا مبینہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ڈی ایس پی پبی کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات کو پیش آیا۔ ملزم بختیار پر الزام ہے کہ اس نے قرآن پاک کو جلایا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پبی پولیس کی بھاری نفری بانڈہ نبی پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ پبی منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں مقامی شہری کی مدعیت میں زیر دفعہ PPC 295 B جی دفعات لگائی گئی ہیں۔
قرآن پاک کی بے حرمتی کی اطلاع ملتے ہی پبی، بانڈہ نبی، چوکی درب سمیت دیگر دیہات کے مشتعل عوام پبی تھانہ پہنچ گئے۔
اس وقت بھی علاقے میں حالات کشیدہ ہے جس کو کنٹرول کرنے کے لئے ایس پی انوسٹی گیشن ڈی ایس پی پبی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہے۔ مشتعل عوام کا مطالبہ ہے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملزم بختیار کو سر عام پھانسی دی جائے۔
بتایا جاتا ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے تاہم اس کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔