لائف سٹائل

پشاور شدید گرمی کی لپٹ میں، ہیٹ ویو سے بچاؤ کے گائیڈ لائنز جاری

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں جاری ہیٹ ویو سے بچاؤ کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے تمام ہسپتالوں کو کولنگ زونز بنانے کی ہدایات کردی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب جاری گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام ہسپتال ہیٹ ویو ایکشن پلان بنائیں اور تمام ہسپتالوں میں کولنگ زونز بنائے جائیں جہاں روزانہ سسٹم کو باضابطہ چیک کیا جائے۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ ویو صحت کے حوالے سے انتہائی رسک ہے۔ ہسپتال آنے والے مریضوں، عملے و دیگر آنے والے افراد کو ہیٹ ویو سے محفوظ رکھنے، فوری طبی امداد کی فراہمی کا بندوبست یقینی بنایا جائے۔

گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ عام لوگوں میں ہیٹ ویو سے بچاو کی آگاہی، مقامی صحت دفاتر سے رابطہ کاری، ایمرجنسی رسپانس کی تیاری، ہیٹ ویو کے بعد فیسلٹی رسپانس کا جائزہ، بیرونی سرگرمیوں میں کمی کا شیڈول اختیار کیا جائے۔

دوسری جانب صوبے کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، پشاور میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 25 سے 30 جون تک گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور ہوایئں چلنے کا امکان بھی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ پر پی ڈی ایم اے نے تمام ڈسٹرکٹ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردیں۔

اُدھر سیکریٹری محکمہ ریلیف نے اعلامیے میں کہا کہ عوام گرمی کی موجودہ لہرمیں احتیاطی تدابیراختیار کریں، سورج کی روشنی میں باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ادویات و ضروری سامان ساتھ رکھیں۔

ترجمان محکمہ ریلیف نے کہا کہ بزرگ اور بچے صبح 10 سےشام پانچ کے اوقات میں براہ راست سورج کی میں نہ نکلیں، عوام سفر سے پہلے اپنی گاڑی کے انجن میں پانی اور ٹائروں میں ہوا کا پریشر چیک کریں جبکہ ۔کسان فصلوں، مویشیوں اور دیگر گھریلو جانوروں کےلیے پانی کی فراہمی کے انتظامات کریں۔

Show More

Salman

سلمان یوسفزئی ایک ملٹی میڈیا جرنلسٹ ہے اور گزشتہ سات سالوں سے پشاور میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے ساتھ مختلف موضوعات پر کام کررہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹس

Back to top button