جرائم

جنوبی وزیرستان میں بارودی مواد کا دھماکہ، دو بہنیں جاں بحق

 

جنوبی وزیرستان توندہ درہ میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو بہنیں جاں بحق ہوگئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے توندہ درہ میں زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد 2 لڑکیوں کو شدید زخمی حالت میں پایا گیا جن کی شناخت مقامی شخص جنان خان کی بیٹیوں سے ہوئی۔

دونوں لڑکیوں کی عمریں بالترتیب تقریبا 8 اور 15 سال بتائی جاتی ہے۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد دینے کی عرض سے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی مگر جانبر نہ ہوسکیں اور دونوں جاں بحق ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق جنان خان ایک چرواہاہے اور مال مویشی کا کاروبار کرتا ہے۔

یاد رہے ایک روز قبل بھی جنوبی وزیرستان میں بم دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ملک داؤد اور خون جان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں عابد، جنید اور شاہد شامل ہیں۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button