ضم اضلاع میں کیڈٹ سکولز اور کالجز کا قیام: لڑکے مستفید مگر لڑکیاں محروم
لائبہ حسن
وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے (فاٹا)، جس کا نام بدل کر خیبر پختونخوا (کے پی) کے نئے ضم شدہ اضلاع (NMDs) رکھا گیا ہے، پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع پاکستان کا ایک قبائلی علاقہ ہے جو دہائیوں سے تنہائی، دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی زد میں ہے۔ یہ خطہ اب استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس کے 50 لاکھ باشندوں کے لیے راحت کی ایک بڑی سانس، 2015 میں فاٹا کی کمیونٹیز کے قیام امن، بحالی اور آبادکاری کے بعد، اس کے خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام نے ترقی اور نمو کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ تعلیم کے پی کے ساتھ انضمام اور اصلاحات شروع کرنے والے اولین شعبوں میں سے ایک ہے۔
"فوج نے تقریباً تمام قبائلی اضلاع میں کیڈٹ کالجز اور آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) قائم کیے ہیں۔ اگر آرمی اور حکومت سرکاری سکولز کی بجائے اپنے کیڈٹ کالجز بناتی رہیں گی، اپنے اسکولز کھولتی رہیں گی تو ہمارے قبائلی لوگ اپنے غریب بچوں کو کہاں پڑھائیں گے؟” یہ کہنا ہے قبائلی علاقے کے ایک شخص کا جس نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی استدعا کی ہے۔
کچھ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے ضلع میں فوج کی آمد سے قبل غیرفعال سکولوں میں خدمات انجام دینے والے متعدد اساتذہ ملک سے باہر چلے گئے تھے لیکن وہ صوبائی خزانے سے تنخواہیں لیتے رہے۔
"ایسے سکول ہیں جہاں اساتذہ باری باری اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں یا ماہانہ بنیاد پر سینئر تعلیمی افسران کو رشوت دیتے ہیں جو بدلے میں ان اساتذہ کو ان کی ڈیوٹی سے بری کر دیتے ہیں،” علاقے کے ایک قبائلی کا کہنا تھا جس نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط رکھی۔
جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق پاک فوج نے کچھ سال قبل وسطی کرم کے علاقے ڈوگر میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ایک سرکاری سکول قائم کیا جہاں ایک ہزار سے زائد بچے زیرتعلیم ہیں جبکہ افغانستان کی سرحد سے متصل پہاڑی علاقے میں لڑکیوں کے لیے کوئی ہائی سکول نہیں ہے۔
اور فوج کے نام سے قائم کردہ سکولوں میں عام شہریوں کیلئے فیسوں کی رقم کچھ اس طرح سے ہے:
پانچویں جماعت سے دسویں جماعت تک کی فیس 23080 ہے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کی فیس 23650 ہے۔ جبکہ ایک قبائل کی ماہانہ آمدنی ان فیسوں کی بنسبت کم ہے۔ ایک قبائلی نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ تعلیم اخراجات کی وجہ سے وہ اپنی بیٹی کی بجائے اپنے بیٹے کو پڑھانا اس لئے بہتر سمجھتے ہیں تاکہ وہ کل کو اپنے والدین کیلئے کما سکے جبکہ بیٹی کو بیاہ کر دوسرے گھر بھیجنا ہی ان کی زندگی کی آسانی ہے۔ وزیرستان کے علاقہ میں لڑکیوں کیلئے کوئی پرائیویٹ سکول نہیں جبکہ لڑکوں کیلئے موجود پرائیویٹ سکولز کی ماہانہ فیسیں 4000 سے 8000 تک ماہانہ ہے۔
دوسری جانب سنبل نوید جو کہ لڑکیوں کی تعلیم اور حقوق کی گلوبل سکالرہیں، انہوں نے خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ علاقوں میں جنگ کے بعد لڑکیوں کی تعلیم میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرنے کے اپنے کام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کو تعلیم نہ دینے سے خاندانوں اور معاشروں کو زیادہ نقصان ہوتا ہے کیونکہ کم عمری کی شادیوں اور بچوں اور زچگی کی شرح اموات پر براہ راست اثر پڑتا ہے اس لئے خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ علاقوں میں لڑکیوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے۔
سنبل نے بتایا کہ وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے (فاٹا)، جس کا نام بدل کر خیبر پختونخوا (کے پی) کے نئے ضم شدہ اضلاع (NMDs) رکھا گیا ہے، پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر واقع پاکستان کا ایک قبائلی علاقہ ہے جو دہائیوں سے تنہائی، دہشت گردی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی زد میں ہے۔ یہ خطہ اب استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، اس کے 50 لاکھ باشندوں کے لیے راحت کی ایک بڑی سانس، 2015 میں فاٹا کی کمیونٹیز کے قیام امن، بحالی اور آبادکاری کے بعد، اس کا صوبہ کے پی کے ساتھ انضمام ہو گیا ہے، اس کے تعلیمی نظام میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور ترقی کے باوجود، تعلیم میں صنفی مساوات کو پوری تاریخ میں نظرانداز کیا گیا ہے، جزوی طور پر طالبانائزیشن کی وجہ سے اور جزوی طور پر سخت قبائلی ثقافت کی وجہ سے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت نئے ضم شدہ علاقوں میں سکولوں کی کل تعداد 307 ہے، ان میں سے غیرفعال اداروں میں سے 271 (163 لڑکوں اور 271 لڑکیوں کے) پرائمری سکول ہیں، 24 مڈل سکولوں میں سے 13 لڑکوں اور 24 لڑکیوں کیلئے ہیں، اور 12 ہائی سکولز میں سے آٹھ لڑکوں اور چار لڑکیوں کیلئے ہیں۔
قبائلی اضلاع میں اساتذہ کے لیے پرائمری سے لے کر سرکاری کالجوں تک کے تقریباً 5,890 تعلیمی ادارے ہیں، جن میں سے 3,470 لڑکوں کے لیے اور 2,420 لڑکیوں کے لیے ہیں۔ اسی عرصے کے اعداد و شمار کے مطابق، عارضی بے گھر افراد (ٹی ڈی پیز) کی وطن واپسی کے بعد کل 677,157 بچوں نے اسکولوں میں داخلہ لیا ہے، اور ان میں 422,235 لڑکے اور 254,922 لڑکیاں شامل ہیں۔
اسی طرح مذکورہ سکولوں اور کالجوں میں کل 18,621 اساتذہ تعلیم دے رہے ہیں، سرکاری پرائمری سکول، جو فعال ہیں (بشمول مساجد اور کمیونٹی سکولوں کے)، میں استاد اور طالب علم کا تناسب 1:51 ہے۔ اسی طرح ایک ہی سکول میں طالب علم اور کلاس روم کا تناسب 1:59 ہے۔ مزید برآں، فاٹا کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں گزشتہ چار سے نو سالوں میں آبادی کی بنیاد پر مجموعی اندراج کا مجموعی تناسب (GER) 43.83 فیصد ہے جس میں سے لڑکوں کا جی ای آر 49.72 فیصد اور لڑکیوں کا 37.45 فیصد ہے، جبکہ پرائمری سطح پر نیٹ انرولمنٹ ریشو (NER) 40.38 فیصد ہے جس میں لڑکوں کے لیے 45.83 اور لڑکیوں کے لیے 34.49 فیصد ہے۔ تاہم گورنمنٹ کے زیرانتظام پرائمری سکولوں میں جماعت ایک سے پانچ تک کے ڈراپ آؤٹ کی مجموعی شرح پچھلے چھ سالوں میں 73 فیصد ہے جس میں سے 69 فیصد لڑکے جبکہ 79 فیصد لڑکیاں ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سات قبائلی اضلاع میں پہلی سے پانچویں جماعت کے 471,072 بچے اور جماعت چھ سے 10 تک کے 556,382 بچے سکولوں سے باہر ہیں۔
جزوی طور پر طالبانائزیشن کی وجہ سے اور جزوی طور پر سخت قبائلی ثقافت کی وجہ سے NMDs میں سکولوں کی تعداد پہلے ہی کم تھی (2,074 لڑکیوں اور 3,027 لڑکوں کیلئے) اور سکول جانے والے 1,765,118 بچوں (14.4 سال کی عمر) کی تعلیم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بڑی حد تک ناکافی تھی جن میں سے نصف لڑکیاں ہیں۔ مزید یہ کہ اس دوران 1100 سے زائد سکولوں کو تباہ کیا گیا۔
2001 کی طالبانائزیشن کے بعد، تعلیم کے مواقع کو مزید کم کر دیا گیا خاص طور پر ان لڑکیوں کے لیے جو پہلے ہی سکول سے خارج ہونے کا زیادہ امکان رکھتی تھیں۔
2017 کی فاٹا کی سالانہ تعلیمی مردم شماری کے مطابق پرائمری سطح پر صرف 37 فیصد لڑکیاں اور سیکنڈری سطح پر پانچ فیصد لڑکیاں سکول جا رہی تھیں، اس کے مقابلے میں پرائمری سطح پر 49 فیصد لڑکے اور سیکنڈری سطح پر 17 فیصد لڑکے تھے۔
”اگرچہ تعلیم لڑکیوں اور لڑکوں دونوں کے لیے یکساں طور پر ضروری ہے لیکن لڑکیوں کو تعلیم نہ دینے سے خاندانوں اور معاشروں پر زیادہ لاگت آتی ہے کیونکہ کم عمری کی شادیوں اور بچوں اور زچگی کی شرح اموات پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔ NMDs کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے، ہر سطح پر متعدد مسائل کے ساتھ، حکومت اور NMDs کے رہائشیوں کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی حاصل ہو اور وہ اس جنگ زدہ علاقے کی تعمیر نو اور ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں، تاہم اسے ممکن بنانے کے لیے کوئی حکمت عملی تیار کرنے سے پہلے ان رکاوٹوں کو سمجھنا ضروری ہے جو اس خطے میں بہت سی لڑکیوں کو اسکول سے دور رکھتی ہیں۔” سنبل نے مزید کہا۔
DoE (ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن )کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر، کیونکہ وہ میڈیا سے بات کرنے کا مجاز نہیں ہے، بتایا کہ سینکڑوں اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کے لیے درکار اخراجات کی تفصیلی رپورٹ وفاقی حکومت کے پاس زیر التواء ہے۔
"ہمارے پاس اساتذہ اور تکنیکی عملہ سمیت تقریباً 5,000 عملے کی کمی جاری ہے، ہم نے وفاقی حکومت سے بار بار درخواست کی ہے کہ وہ نیا عملہ بھرتی کرے لیکن وفاقی حکومت تاخیری حربے استعمال کرتی ہے، رپورٹ قبائلی علاقے میں تعلیم کے شعبے کی ایک مایوس کن تصویر پیش کرتی ہے جہاں کئی سکولوں کو پانی، بیت الخلاء، بجلی اور فرنیچر کی شدید قلت کا سامنا ہے، اس میں مزید کہا گیا کہ صرف 45.2 فیصد سکولوں میں پینے کے پانی کی سہولت ہے، 43 فیصد کے پاس بجلی ہے، 45 فیصد کے پاس بیت الخلاء ہیں جب کہ 70 فیصد کے پاس چاردیواری ہے۔
اہلکار نے کہا کہ اساتذہ کے لیے منظور شدہ آسامیوں کی کل تعداد 22,030 ہے لیکن موجودہ تعداد 18,621 ہے، ایک اور سنگین وجہ یہ ہے کہ قبائلی اضلاع میں زیادہ تر تدریسی عملہ نااہل اور غیرپیشہ ورانہ ہے جو کے پی حکومت کے وضع کردہ نئے نصاب کو پڑھانے سے قاصر ہیں۔”