صحت

بلوچستان: قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریض سامنے آنے کا انکشاف

بلوچستان کے ضلع قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریض سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ انچارج کورونا آپریشن سیل بلوچستان ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے جیو نیوز کو بتایا کہ بلوچستان کے ضلع قلات میں کورونا کی ٹیسٹنگ کے دوران دو روز میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریضوں کے سامنے آنے کا انکشاف ہوا۔

انہوں نے کہا کہ قلات سے سامنے  آنے والے اومی کرون کے مشتبہ مریضوں کے نمونے تصدیق کیلئے این آئی ایچ ڈی اسلام آباد بھجوائے جارہے ہیں۔

انچارج کورونا آپریشن سیل نے بتایا کہ محکمہ صحت نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات کو بھی ایک مراسلہ لکھا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اومی کرون کے مشتبہ مریضوں کو تلاش کرکے فوری طور پر قرنطینہ کردیں۔

اومی کرون کے مشتبہ مریض سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے تمام ڈاکٹروں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے قلات میں اومی کرون وائرس کی موجودگی کی اطلاعات پر اظہار تشویش کیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button