الیکشن کمیشن نے بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات سے متعلق وفاقی و صوبائی حکومتوں کے رویے پر جوڈیشل آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن ملک میں بلدیاتی و کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کے رویے سے شدید نالاں ہے اور اس نے جوڈیشل آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
ضم اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ
خیبر پختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر خاموش کیوں؟
بلدیاتی انتخابات، عام انتخابات سے کہیں زیادہ بڑے، 18 ارب روپے خرچہ آئے گا
الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے وفاقی حکومت کا رویہ انتہائی نامناسب ہے، کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے فنڈز کے لیے پہلی بار الیکشن کمیشن کو ای سی سی کی راہ دکھائی گئی، الیکشن کمیشن کو کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے فنڈز کے لیے صدر مملکت اور وزیراعظم آفس سے رجوع کرنا پڑا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں بھی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جمہوری عمل میں رخنہ اندازی کی کوشش کر رہی ہیں اور مختلف حیلے بہانوں سے کام لے رہی ہیں، وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات سے متعلق واضح اور دوٹوک حکمت عملی اختیار کرے، وفاقی حکومت کو ایسی قانون سازی کرے جس سے صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار نہ ملے۔
یاد رہے کہ رواں برس جون میں خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق سفارشات مرتب کر لی تھیں، الیکشن کے حوالے سے سفارشات کابینہ اجلاس میں زیر غور بھی آئیں تاہم انتخابات کے انعقاد کا معاملہ کھٹائی میں ہی پڑتا آ رہا ہے۔