خیبر پختونخوا

کیا واقعی بی آر ٹی کے جعلی کارڈز مارکیٹ میں فروخت ہونے لگے ہیں؟

 

بی آر ٹی کا سافٹ وئیر ہیک ہوگیا، اندر کے آدمی نے جعلی کارڈ پھیلا دئیے۔ ذرائع کے مطابق جعلی کارڈ بنا کر مارکیٹ میں فروخت کردیئے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پتہ چلنے پر بی آر ٹی انتظامیہ نے گاڑیوں میں چیکنگ کا عمل شروع کردیا، گاڑیوں میں آنیوالے افراد کے کارڈ چیک کرکے بار کوڈ چیک کیا جارہا ہے۔ جعلی کارڈ اندر کے آدمی نے پھیلائے ہیں ، ٹینشن عوام کو دی جارہی ہے۔

دوسری جانب بی آرٹی ترجمان محمد عمیر نے بی آرٹی سافٹ ویئر کے ہیک ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے۔ ٹی این این سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور میں جعلی زو کارڈ استعمال ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر اور کارڈز کی تیاری کی رسائی ماسوائے تکنیکی ٹیم کے کسی کے پاس نہیں۔ دوران سفر مسافروں کے کارڈز چیک اور سکین کرنا معمول کا ضابطہ اخلاق ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے بی آر ٹی پشاور سے منسلک جھوٹی، غلط، بے بنیاد اور غیر مصدقہ اطلاعات پر شہری بالکل کان نہ دھریں۔ اس قومی ادارے کی ساکھ کو متاثر کرنے کی ناکام کوششیں کی گئیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button