قبائلی اضلاع
طورخم: کورونا مریضوں کی نشاندہی کے لئے سراغ رساں کتے استعمال ہونگے
طورخم بارڈر پر کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی نشاندہی کے لئے سراغ رساں کتے استعمال ہونگے۔ اس غرض کے لئے طورخم بارڈر پر خصوصی ٹیم تعینات ہوگی سراغ رساں کتوں کے ساتھ محکمہ صحت کا عملہ بھی موجود رہے گا۔
ذرائع کے مطابق این سی او سی اجلاس میں طورخم بارڈر پر سراغ رساں کتوں کے استعمال کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ان سراغ رساں کتوں کی کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی نشاندہی کے حوالے سے خصوصی تربیت کی گئی ہے ایک طرف ترمل گن اور دوسری طرف ٹیسٹوں کے ساتھ ان سراغ رساں کتوں کو استعمال کیا جاسکے تاکہ کورونا میں مبتلا افراد طورخم بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل نہ ہو سکے.
یاد رہے طورخم بارڈر پر روزانہ سینکڑوں افراد بارڈر کے اس پار آتے اور اس پار جاتے ہیں اس کے علاوہ طورخم بارڈر پر دو طرفہ تجارت بھی ہوتی ہے۔