خیبر پختونخوا
صوبہ میں 23 ہزار سے زائد قومی شناختی کارڈ بلاک
صوبائی دارالحکومت پشاور میں ساڑھے دس ہزار سے زائد افراد کے شناختی کارڈ کو مبینہ افغان مہاجرین ہونے کے باعث بلاک کیا گیا ہے جبکہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 23 ہزار سے زائد قومی شناختی کا رڈ بلاک کئے جا چکے ہیں۔
پشاور میں ساڑھے دس ہزار، مردان میں ڈیڑھ ہزار، نوشہرہ میں 1400، خیبر میں 1300 سے زائد آئی کارڈز بلاک کئے جا چکے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں زیادہ تر شناختی کارڈز وزیر باغ، یکہ توت، شاہین مسلم ٹاؤن اور بخشو پل سمیت مختلف علاقوں میں بلاک کئے گئے ہیں، ان شناختی کارڈز کو مجموعی طور پر افغان مہاجرین ہونے کے شعبہ میں بلاک کیا گیا ہے۔
پشاور کے بعض علاقوں میں افغان مہاجرین نے جعل سازی کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ بنائے ہیں جن میں زیادہ تر کاروباری افغان مہاجرین بھی شامل ہیں۔