خیبر پختونخواقبائلی اضلاع

جنوبی وزیرستان کے نوجوان اپنے حقوق کے لیے پشاور پہنچ گئے

جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ کے عوام اکیسویں صدی میں سکول، ہسپتال اور بجلی جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہے ۔

اس سلسلے میں آج  منگل کو  انگور اڈہ کے نوجوانوں نے پشاور پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ  کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تاحال کوئی سرکاری ہسپتال، سکول اور تعلیمی سرگرمیوں کا نام و نشان تک نہیں جبکہ ٹیلفون اور موبائل نیٹ ورک  سمیت انگور اڈہ میں عوام بجلی کی سہولت سے بھی محروم ہے۔

مظاہرین کامطالبہ تھا کہ انگور اڈہ  میں سرکاری ہسپتال  اور سکولز تعمیر کئے جائیں جبکہ  علاقے میں موبائل سروس، بجلی اور پی ٹی سی ایل  بھی بحال کئے جائیں۔

مظاہرے میں شریک نوجوانوں کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ شمالی وزیرستان کے لوگوں کو  افغانستان آنے جانے کی اجازت دی جائے اور موجودہ سڑک کی مرمت کرکے اس کو ہائی وے میں تبدیل کیا جائے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button